15

سلمان خان کی فلم رادھے کے گانے’سیٹی مار‘ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

بھروسا کرنے پر سلو بھائی اور پربھو دیوا کا بہت شکر گذار ہوں۔(فوٹو: انٹرنیٹ)

بھروسا کرنے پر سلو بھائی اور پربھو دیوا کا بہت شکر گذار ہوں۔(فوٹو: انٹرنیٹ)

 ممبئی: سلمان خان کی فلم رادھے کے گانے ’سیٹی مار‘ نے یوٹیوب پر تیز ترین 100 ملین ویوزکا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

فلم رادھے کے پہلے ٹریک ’سیٹی مار‘ کے کمپوزر دیوی پرساد نے سوشل میڈیا پر سیٹی مار کے بی ٹی ایس ( بی ہائنڈ سی سین) کی تصاویر کے ساتھ  ایک خصوصی ویڈیو بھی شیئر کی۔  اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’ تیز ترین 100 ملین ویوز کے بہت بہت شکریہ‘

رادھے کے پہلے گانے کی یو ٹیوب پر مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ ’ دیوی پرساد نے اس ٹریک کے ساتھ آؤٹ اسٹینڈنگ ‘ کام کیا ہے۔ یاد رہے  کمپوزر  دیوی سری پرساد ’ راک اسٹار ڈی ایس ہی ‘ کے نام سے مشہور ہیں اور ان کے کمپوز کیے گئے متعدد گانے کئی نئے ریکارڈز بنا چکے ہیں۔

دیوی  پرساد کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آڈیئنس نے گانے ’سیٹی مار‘ کو جو رسپانس دیا ہے اس کے لیے میں سلمان بھائی اور پربھو دیوا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر بھروسا کیا۔ اور مجھے خوشی ہے کہ ’ سیٹی مار‘ نے ایک بار پھر جادو کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں