78

سونا نہ چاندی نہ کوئی محل کے نغمہ نگار سعید گیلانی انتقال کرگئے

سعید گیلانی نے پاکستانی فلموں کے لیے پانچ ہزار سے زائد گیت لکھے۔

سعید گیلانی نے پاکستانی فلموں کے لیے پانچ ہزار سے زائد گیت لکھے۔

 پشاور: نامور شاعر ، ادیب ، نغمہ نگار، موسیقار اور مصنف سعید گیلانی پشاور میں  انتقال کرگئے۔

گانا سونا نہ چاندی نہ کوئی محل سعید گیلانی کی پہچان بنا۔ انہوں نے پاکستانی فلموں کے لیے پانچ ہزار سے زائد گیت لکھے۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار اخلاق احمد کے امرگیت

مرحوم سعید گیلانی کا شمار پاکستان کے مقبول نغمہ نگاروں میں ہوتا تھا۔ ان کے لکھے ہوئے گیت پاکستانی فلم کے تمام ہیروز پر پکچرائز ہوئے۔

سعید گیلانی کے لکھے گیت بھارتی فلموں کی بھی زینت بنے۔ ان کے انتقال پر شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں