51

سی ٹی ڈی کا کالعدم تحریک لبیک سے منسوب اکاؤنٹس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کیلیے اکسانے والوں کیخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا گیا

سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کیلیے اکسانے والوں کیخلاف کارروائی کیلیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا گیا

کراچی  : سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر کالعدم مذہبی جماعت سے منسوب اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔

سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر کالعدم مذہبی جماعت سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی اور اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی تعریفیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے دستخط سے جاری کردہ لیٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کے لیے اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا گیا ہے۔ لیٹر میں سوشل میڈیا ایپس پر موجود کالعدم مذہبی جماعت سے منسوب اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں اور ایف آئی اے سے کہا گیا ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں