17

شکارپور؛ کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکو ہلاک

 پولیس نے تین ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کرلیا ہے۔(فوٹو:فائل)

پولیس نے تین ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کرلیا ہے۔(فوٹو:فائل)

خانپور: شکار پور کے نزدیک کچے کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں 6 ڈاکو ہلاک اور تین پولیس اہل کار شہید ہوگئے ہیں

ایکسپریس نیوز کے مطابق کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران پولیس سے مقابلے کے بعد 6 ڈاکوہلاک ہوگئے ہیں ،جب کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین پولیس اہل کار شہید اور دو ایس ایچ اوز سمیت 6 اہل کار زخمی ہوگئے ہیں۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 12 ڈاکو بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے تین ڈاکوؤں کو زندہ گرفتار کرلیا ہے۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد 6 مغویوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کچے کے آپریشن میں پولیس اہل کاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں