19

صہیونی فضائی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 113 ہوگئی

فلسطینی شہداء میں کم از کم 31 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 ہوچکی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

فلسطینی شہداء میں کم از کم 31 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 ہوچکی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: سفاک اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری فضائی حملوں کے نتیجے میں کل سے آج صبح تک مزید 26 شہادتوں کے بعد فلسطینی شہداء کی تعداد 113 ہوگئی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق، غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والی خاتون اور ان کے تین بیٹوں کی لاشیں بھی ملبے سے برآمد کرلی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: غزہ میں عید کے روزبھی اسرائیلی حملے، مزید31 فلسطینی شہید

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آج یعنی جمعے کی صبح تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 113 ہوچکی تھی جن میں کم از کم 31 بچے بھی شامل ہیں؛ جبکہ زخمیوں کی تعداد کم از کم 600 ہوچکی ہے۔

اسرائیل کے جاری فضائی حملوں اور شدید زخمیوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر، خدشہ ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں