22

عائزہ خان نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

عائزہ خان نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ اپنے نام سے نہیں بلکہ گیتی پرنسس کے نام سے بنایا ہے فوٹوفائل

عائزہ خان نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ اپنے نام سے نہیں بلکہ گیتی پرنسس کے نام سے بنایا ہے فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے بھی مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا۔

عائزہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس کا آغاز ان کے گلے میں پہنے ہوئے لاکٹ سے ہوتا ہے جس پر گیتی نام لکھا ہوا ہوتا ہے۔ پس منظر میں ایک بھارتی گانا چل رہا ہوتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو تھی جس پر عائزہ خان کا یوزر نیم ’’گیتی پرنسس‘‘ لکھا ہوا ہوتا ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا ٹک ٹاک پر گیتی پرنسس کو فالو کریں۔ اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عائزہ خان نے یہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ اپنے نام سے نہیں بلکہ گیتی پرنسس کے نام سے بنایا ہے۔

عائزہ خان کی یہ ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اور مختلف پیجز پر کہا جارہا ہے کہ عائزہ خان نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ دراصل اپنے نئے پراجیکٹ کے لیے بنایا ہے جس میں وہ ’’گیتی پرنسس‘‘ نامی  ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ عائزہ خان کا اس ویڈیو کوشیئر کرنے کا مقصد یہ ہوسکتا ہے کہ وہ لوگوں کو اپنے نئے کردار سے متعارف کروارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اسے اپنے پراجیکٹ کی پروموشن کا طریقہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم عائزہ خان نے اس بارے میں مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے نہ تو یہ بتایا کہ انہوں نے گیتی پرنسس کے نام سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کیوں بنایا اور نہ ہی اپنے نئے پراجیکٹ کے بارے میں مزید کوئی تفصیل بتائی۔ عائزہ کے مداح بے چینی کے ساتھ اس سسپنس کے کُھلنے کا انتظار کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں