57

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 103600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88820 روپے ہوگٸی (فوٹو : فائل)

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 103600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88820 روپے ہوگٸی (فوٹو : فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1773 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 روپے اور 500 روپے کی کمی واقع ہوٸی۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 103600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88820 روپے ہوگٸی۔

دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے گھٹ کر 1350 روپے ہوگٸی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 8.58 روپے گھٹ کر 1157.40 روپے ہوگٸی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں