49

عدنان صدیقی کا امیتابھ، جیا بچن اورریکھا کوخراج تحسین

فلم سلسلہ کومتعدد باردیکھ چکے ہیں، عدنان صدیقی: فوٹو: فائل

فلم سلسلہ کومتعدد باردیکھ چکے ہیں، عدنان صدیقی: فوٹو: فائل

 کراچی: معروف اداکارعدنان صدیقی نے بھارتی اداکارامیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کوخراج تحسین پیش کیا۔

انسٹاگرام پراداکارعدنان صدیقی نے بھارتی ہدایتکاریش چوپڑا کی مشہورفلم ’سلسلہ‘ سے متعلق پوسٹ کی۔

اداکارنے کہا کہ وہ اس فلم کومتعدد باردیکھ چکے ہیں اوراب بھی وہ اپنے پسندیدہ ہدایتکار’یش چوپڑا‘ کی اس فلم کوبارباردیکھ سکتے ہیں حالانکہ فلم میں دکھائے گئے ’لوٹرائنگل‘ پرفلم کی ریلیزکے بعد کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

اداکارنے کہا کہ فلم میں اداکاری کرنے والے امیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کی اداکاری اپنی اپنی جگہ بہترین تھی۔ اداکارنے سب سے زیادہ امیتابھ بچن کواداکاری اورگلوکاری سے متعلق خراج تحسین پیش کیا۔ اداکارنے کہا کہ امیتابھ بچن ایک پیشہ ورانہ اداکارہیں جنکی میں بہت تعریف کرتا ہوں۔

اداکارعدنان صدیقی نے تینوں کرداروں اور ہدایتکار کو فلم سلسلہ کے گانے پراپنے فن بانسری بجا کے خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں