24

عدنان صدیقی کورمضان المبارک کی یاد آنے لگی


اداکار نے ٹوئٹ کے ساتھ ساتھ ’مسنگ رمضان‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اداکار نے ٹوئٹ کے ساتھ ساتھ ’مسنگ رمضان‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

 کراچی: معروف اداکارعدنان صدیقی کوماہ مقدس رمضان المبارک کی یاد آنے لگی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی سوشل میڈیا ویب سائٹس پرخاصے فعال ہیں، اور مختلف معاملات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ بھی کرتے ہیں ساتھ ساتھ انہیں تفریح بھی فراہم کرتے ہیں۔

اداکارنے ٹوئٹرپر اپنے مداحوں کو سوال کیا کہ کیا انہیں بھی رمضان کی یاد آرہی ہے۔ اداکارنے لکھا کہ کیا آپ سب بھی افطارسے پہلے والے جوش و جذبے کو، سحری سے قبل کھانا کھانے سمیت بھوک سے بچنے کے لیے نیند پوری کرنے کے طرزعمل کو یاد کر رہے ہیں۔

اداکار نے ٹوئٹ کے ساتھ ساتھ ’مسنگ رمضان‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں