53

عزتِ نفس مجروح کیے بنا دوسروں کو افطار کروائیں، فیصل قریشی

فیصل قریشی کے اہل خانہ نے معصوم بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا (فوٹو:فائل)

فیصل قریشی کے اہل خانہ نے معصوم بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا (فوٹو:فائل)

 کراچی: اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ کسی کی عزتِ نفس کو مجروح کیے بنا دوسروں کو افطار کرانی چاہیے۔

رمضان کے آتے ہی اب تک کئی فنکار لوگوں کو افطار کرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں جن کا مقصد لوگوں کو اس عمل کی ترغیب دینا ہے۔

اس ضمن میں فیصل قریشی بھی سامنے آئے ہیں جنہوں نے اپنے گھر میں بنی کھانے پینے کی متعدد اشیا کے بجائے ضرورت مندوں کے ساتھ افطار کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

فیصل قریشی کی جانب سے انسٹا گرام پر افطار کی کچھ تصاویر شیئرز کی گئی جس میں بہت سے معصوم بچے نظر آرہے ہیں جن کے ساتھ اداکار کی فیملی نے افطار کا اہتمام کیا۔

فیصل قریشی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ اس رمضان عزتِ نفس مجروح کیے بنا بچوں کو افطار کروائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ’ جو خود کھاؤ وہ کھلاؤ‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں