28

علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا 20 اپریل
آپ کا سیارہ مریخ برج سرطان میں ہے، یہاں یہ جذبات کو ابھارتا ہے ایک عجیب کیفیت سے دوچار رہ سکتے ہیں جس میں جذبات کا بہاؤ طغیانی کی طرح ہوسکتا ہے۔ گھر، والدہ اور اپنی اندرونی توانائیوں پر توجہ مرکوز رہے گی ۔ ایسا 6 اور 7 مئی کو زیادہ ہوسکتا ہے۔ اہم خواب بھی آسکتے ہیں، آپ کی روحانیت کے لیے یہ ایک معاون وقت ہے اخراجات بڑھیں گے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
آپ کے سیارے کے ساتھ شمس موجود ہے۔ شمس آپ کے مکان اور والدہ کا نمائندہ ہے۔ یہاں آپ کا سیارہ زحل کی تلخ نظر میں ہے۔ گویا آپ کو گھر اور والدہ سے متعلق کچھ مسائل ہوسکتے ہیں۔ زحل کیریر میں اہم فیصلے کروائے گا۔ آپ کی جیب بھاری ہوتی نظر آتی ہے، لیکن وہیں پر کچھ اخراجات بھی ہیں۔ کوشش کیجیے کہ بے جا اخراجات سے گریز کریں۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
چھوٹا بھائی جو ملک سے باہر جانے کی کوشش میں تھا اسے کام یابی مل سکتی ہے۔ 7/8 مئی ایک شان دار دن ہونے کی امید ہے۔ آپ کو اچھا مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ مقدر کا ستارہ ساتھ دے رہا ہے۔ آپ اپنے اندر ایک نئی توانائی محسوس کریں گے جو آگے بڑھنے میں مدد دے گی۔ مشتری آپ کے دسویں خانے میں آرہا ہے آپ کی شناخت ایک مذہبی شخصیت کے طور پر ہوسکتی ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
ابتدائی دو دن ممکن ہے کچھ الجھاؤ اور مایوسی کے ہوں لیکن بدھ سے امور میں ایک نئی راہ نکلتی نظر آتی ہے۔ اگرچہ آپ کی اندرونی کیفیت میں جذبات کا ایک دریا ہوگا لیکن یہ دریا آپ کو ڈبونے کی بجائے پار لگانے کے راستے نکالے گا۔ ان دنوں آپ کے اندر کی دنیا آباد رہ سکتی ہے۔ خیالات کا سلسلہ قطار در قطار آپ کے دل ودماغ میں رہتے ہوئے آپ کو مگن رکھ سکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
6 اور 7 مئی کو مایوسی اور بے چینی کی کیفیت ہوسکتی ہے۔ صدقہ دیں، آرام کرنا بہتر ہوگا۔ پریشان خیالات کو کھرچ دیں۔ ایسے وقت میں کچھ پرانے سلسلے تازہ ہوسکتے ہیں کچھ خواب بھی آسکتے ہیں۔ آپ کے مالی امور بہتر رہیں گے۔ اولاد کے سلسلے میں محتاط رہیں، اولاد سے کچھ شکایات پیدا ہوسکتی ہیں۔ اخراجات اور والد کی صحت پر توجہ دیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
کیریر کے باعث جذباتی ہوسکتے ہیں۔ کچھ نئے سلسلے سامنے آسکتے ہیں۔ ابتدائی دنوں میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ کوئی ڈوبی رقم مل سکتی ہے یا غیرمتوقع فائدہ بھی ممکن ہے۔ آخری دو ایام محتاط رہیں، مریخ و قمر کے مابین خراب نظر امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔ کوشش کیجیے کہ تمام امور پر دل نہیں دماغ کی نظر رکھیں تاکہ غلطی کا احتمال کم ہو۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کا سیارہ زہرہ نقصانات اور حادثوں کے مقام سے گزر رہا ہے۔ ایسے وقت میں بنا سوچے سمجھے دریا میں کودنا مشکلات کھڑی کرسکتا ہے ۔ زہرہ و مشتری کے مابین خراب نظر کسی تعلق کو توڑ سکتی ہے۔ بعض اوقات ایسی نظرات غیرضروری لوگوں کو ہماری زندگی سے نکال دیتی ہیں۔ 8 تاریخ کے بعد آپ خود کو بہتر محسوس کریںگے، کیوںکہ آپ کا سیارہ خوش قسمتی کے مقام پر آگیا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کا سیارہ مریخ خوش قسمتی کے مقام پر موجود ہے۔ ایسا وقت ہمیں بہت سی الجھنوں سے مکھن سے بال کی طرح نکال دیتا ہے۔ تعلقات اور بیرون ملک سے متعلق امور میں کچھ الجھاؤ اور خرابیاں موجود ہیں۔ آپ اپنے اندر ایک مچلتی آگ محسوس کریںگے جس کا تذکرہ بھی آپ کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ آنے والے دونوں میں مالی بہتری لیکن تعلقات میں خرابی ہوسکتی ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
بزنس میں کچھ توڑ پھوڑ طرح کے فیصلے کرنے پڑسکتے ہیں۔ ممکن ہے کہ نئی پارٹیاں اور نئی کمپنیوں سے تعلق بنے اور موجود سے کچھ معاملات ختم ہوجائیں۔ آپ کی اعلٰی ذہانت کنویں میں سے پتھر یا مٹی کی بجائے ہیرے اور موتی نکال کر لاسکتی ہے۔ آپ کا مشتری آنے والے دنوں میں بہت اچھا ہورہا ہے۔ ایک نئی دنیا میں داخل ہوسکتے ہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
آخری دنوں میں یعنی ہفتہ اور اتوار کو کچھ تعلق بگڑسکتے ہیں، لیکن اس سے پہلے قمر مشتری اور زحل سے قران کرچکا ہوگا، گویا آپ کو ایک اچھا مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ ایسا بالکل ابتدائی ایام یعنی سوموار اور منگل کو ہوسکتا ہے جب کہ بدھ اور جمعرات کو آپ کے نئے اچھے رابطے ہوں گے اور ممکن ہے ان رابطوں سے کوئی شخص خوش نہ ہو۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
8 تاریخ کو بزنس رابطوں اور کالز پر بہتری کا سفر شروع کرے گا اور کچھ رابطوں کے لیے آپ خاصے جذباتی اور متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ یقینی طور پر ایک معاون دن ہوسکتا ہے۔ آپ کا مشتری آپ کے دوسرے گھر میں آرہا ہے، گویا آپ کا صبر اور جہدِمسلسل کا جلد انعام اور نتیجہ ملنے والا ہے۔ آپ کا مکان آپ کے بزنس میں کردار کرے گا۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے تنہائی یا رہائی کا سلسلہ ختم ہونے والا ہے۔ آنے والے دنوں میں اخراجات کم ہوں گے اور آمدن زیادہ اور یہ سب آپ کی ان دنوں کی، کی گئی کاوشوں ہی کی بدولت ہوگا۔ 7 اور 8 تاریخ کو آپ کو مالی فائدے ہوسکتے ہیں۔ مشتری آپ کو پہلے سے زیادہ دوراندیش اور مضبوط بنانے آرہا ہے، نیا مکان یا نیا پلاٹ خریدنا ممکن ہوسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں