49

علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

12 تا 18 اپریل 2021

12 تا 18 اپریل 2021

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20 اپریل
سوموار ہفتے کا پہلا دن سورج اور چاند ایک ہی درجہ پر ہوں گے ایسے وقت کو نیرین کا قرآن ، ہم کلام یا یک جا ہونا کہا جاتا ہے۔ نیا چاند ایک نئی توانائی کی خبر دے رہا ہے، ایسے وقت میں شمس و قمر کی مریخ ، مشتری اور زہرہ سے بھی خیر کی روشنی لینے کا یوگ بن رہا ہے، یہ سب سیارے آپ کی زندگی میں راحتوں کی خبر دے رہے ہیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
گھر کے حوالے سے جاری رہنے والی الجھن اس موجودہ چاند اور سورج کے یک جا ہونے کے وقت دور ہونے کی امید ہے۔ آپ کو احساس زیاں تنگ کرسکتا ہے لیکن اس ہفتے خصوصاً پہلے دو ایام میں گھر سیل ہوسکتا ہے، نیا لیا جاسکتا ہے، قرض مل سکتا ہے، مکان کی وجہ سے مالی فائدہ ہوسکتا ہے، آپ پہلے سے خود کو بہتر محسوس کریں گے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
نیا چاند آپ کے گیارہویں گھر میں ابھرے گا، یہاں سے یہ آپ کو مالی اور بزنس کے فائدے دلاسکتا ہے۔ محبت میں کوئی نیا صفحہ الٹ سکتا ہے۔ اولاد کی کوئی خوش خبری مل سکتی ہے اور ان کے حوالے سے کوئی الجھن بھی ہوسکتی ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں ایک ہی وقت میں کئی طرح کی مصروفیات آپ کی صحت کو متاثر کرسکتی ہیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
جاب اور کام کاج کا سیارہ مشتری آٹھویں، کیریئر کا سیارہ مریخ بارھویں اور آمدن کا سیارہ دسویں گھر میں طالع کے مالک کے ساتھ ایک خاص روشنی دے رہا ہے۔ ایسے وقت میں بیرون ملک سے منسلک احباب کو خوش خبری مل سکتی ہے، نئی جاب مل سکتا ہے، نیا راستہ کھل سکتا ہے، آپ کا وقار بلند ہوگا اور آپ خود کو ایک نئے دور میں داخل ہوتا محسوس کریںگے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
نیا چاند آپ کے قسمت یعنی نویں گھر میں ابھرے گا، ہفتے کی ابتدا ہی شان دار ہورہی ہے
آپ کے دوست آپ کی خوش بختی اور خوش بختی اچھے دوست سامنے لائے گی بزرگوں کا تعاون بھرپور انداز میں ساتھ دے گا۔ ایسے وقت میں شادی ہوسکتی ہے ، زندگی کا ساتھی یا بزنس پارٹنر آپ کی خوشیوں کا سبب بن سکتا ہے، ایک شان دار ہفتہ ہونے کی امید ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
نیا چاند آٹھویں گھر میں سر اٹھا رہا ہے، بیرون ملک کا مالک، لمبے اور بیرون ملک سے آمدن، مشتری اور قرض، کمیونیکشین کا سیارہ مریخ ایک ہی وقت میں مخصوص ماحول بنارہے ہیں۔ ایسے وقت میں اچانک آمدن میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ اس ہفتے کا آخری دن بھی ایسی خبر لاسکتا ہے، اچانک مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
شادی ہوسکتی ہے یا شادی کی سمت جانے والے نئے تعلقات جنم لے سکتے ہیں۔ امیدوں کا سیارہ اپنے بہترین مقام سے گزر رہا ہے۔ پبلک لائف سے منسلک احباب اپنی معاشرتی وقار اور جاذبیت میں ایک نیا رنگ ابھرتا محسوس کریں گے۔ بیرون ملک سے بھی کوئی اچھی خبر آسکتی ہے، یہ بھی ممکن ہے اس شادی یا تعلق کا بیرون ملک سے بھی کوئی تعلق ہو۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
کام الٹ پلٹ ہوسکتے ہیں غیرمتوقع فیصلے لینے پڑ سکتے ہیں۔ آپ خطرات میں کودتے ہوئے نظر آتے ہیں اور ایسا مجبوراکرنا پڑ رہا ہے۔ گذشتہ ایک طویل عرصے سے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ ضروری ہوگیا کہ کچھ تکلیف دہ فیصلے کیے جائیں تاکہ ان جاری تکلیفوں سے نجات مل سکے، بزنس میں اہم پیش رفت ہوسکتی ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
سیارہ زحل، بزنس شراکت کا سیارہ اور محبت و خوشیوں کا سیارہ ایک دوسرے کے گھر میں ایک یوگ بنارہے ہیں جسے پریورتن یوگ کہا جاتا ہے، اگر آپ کے پیدائشی چارٹ میں یہ یوگ موجود ہے تو تیار ہوجائیں یہ ہفتہ آپ کی زندگی میں بہاریں لانے والا ہے۔ آپ کا ذاتی سیارہ مشتری سفر اور رابطوں کے سیارے کے ساتھ موجود ہے لیکن اس کی بھی نظر اس سارے ماحول پر ہے گویا وہ بھی قبول ہے کہہ رہا ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
گھر کا ماحول کچھ تناؤ میں نظر آرہا ہے، اگرچہ وہاں زہرہ بھی موجود ہے جو سعادت کا نمائندہ سمجھا جاتا ہے، گھر بدلنے، نیا لینے یا بیچنے کی باتیں چل سکتی ہیں۔ باپ کی طرف سے کچھ مسائل نظر آرہے ہیں۔ والدہ اور گھر آپ کے کام کو متاثر کررہے ہیں۔ بہتر ہے اس مسئلے کو پہلے حل کریں، پریشانی کی کوئی بات نہیں نتیجہ آپ کے ہی حق میں آئے گا۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
آپ کے ذہن پر دباؤ بڑھتا نظر آتا ہے۔ آپ کو ذہنی مشقت کا سامنا ہوسکتا ہے، کیوںکہ نیا چاند آپ کی سوچوں کو گرما کے ہی دم لے گا، ذہنی طور پر کچھ الجھاؤ ضرور ہوسکتا ہے، لیکن بڑا بھائی یا ایک پرانا دوست جو سید یا مذہبی فیملی یا خاندان سے ہوسکتا ہے آپ کو مکمل سپورٹ کرتا نظر آتا ہے۔ کوشش کریں کہ اس پر اعتماد کریں، آپ کا بڑھتا ہوا اعتماد اور سنجیدہ رویہ آپ کو بہتر مستقبل کی سمت لے جائے گا۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آفتوں کے دور میں چین کی گھڑی آرہی ہے۔ یہ جو نیا چاند آپ کے مالی خانے میں ابھر ے گا۔ امیدِ کامل ہے کہ آپ کی مالی جاری الجھنوں کو دور کردے گا۔ اگرچہ آپ ابھی بھی مکمل طور پر ایک محفوظ مالی پوزیشن پر نہیں محسوس کریں گے لیکن یہ ہفتہ صحرا میں ایک ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سا ہوسکتا ہے جو آپ کو کافی عرصے کے لیے ایک توانائی فراہم کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں