33

علیزے شاہ کی اداکاری کے بعد گلوکاری میں بھی انٹری

امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی، علیزے شاہ

امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی، علیزے شاہ

لاہور: علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے عید کے تیسرے دن گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ مل کر ”بدنامیاں“ کے عنوان سے اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا۔ گانے کو ساحر علی بگا نے کمپوز کیا ہے جب کہ شاعری عمران رضا نے ترتیب دی ہے۔

علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اداکاری کی طرح میری گلوکاری بھی شائقین کو پسند آئے گی۔ ساحر علی بگا نے کہا کہ امید ہے کہ عید کے پرمسرت موقع پر لوگ گانے سے محفوظ ہوں گے،انہوں نے کہا کہ مداحوں نے ہمیشہ میرے کام کو سراہا ہے، امید ہے کہ یہ گیت بھی پسند آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں