42

عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کردیں

 اسلام آباد: کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث عمان نے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔

اس حوالے سے عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر اور بڑھتے کیسز کے سبب پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش پر سفری پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

تمام ایئرلائنز آپریٹر کو خصوصی مراسلہ جاری کرد یا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے مسافروں کی عمان آنے پابندی عائد کی گئی جو 24 اپریل سے نافذ العمل ہوگی۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن کی مسقط جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں