48

عمران عباس کی ترکی میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو مقبول

ویڈیو کی ہدایات عمران عباس نے خود دی ہیں فوٹواسکرین گریب

ویڈیو کی ہدایات عمران عباس نے خود دی ہیں فوٹواسکرین گریب

استنبول: اداکار عمران عباس نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

عمران عباس نے انسٹاگرام پر بتایا کہ اس ویڈیو کی ہدایات انہوں نے خود دی ہیں اور یہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کی عکاسی ترکی میں کی گئی ہے۔ جب کہ قصیدہ بردہ شریف بھی انہوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنے مداحوں کی حمایت اور سپورٹ کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آوازمیں درود و سلام ’سلام عاجزانہ‘ پیش کردیا گیا

یہ ویڈیو ترکی کے شہر استنبول کی خوبصورت گلیوں میں فلمبند کی گئی ہے۔ جہاں عمران عباس اس وقت پاکستان اور ترکی کے مابین فروغ پزیر دوستی کے نمائندے کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سلام عاجزانہ پیش کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں