50

عيد كاچاندديكھنے كے ليے مفتی پوپلزئی، زونل رويت ہلال كميٹيوں كے اجلاس كل ہونگے

زونل رويت ہلال كميٹی كا اجلاس اوقاف ہال پشاورميں منعقدہوگا جس ميں زونل كميٹی كے اركان شريك ہونگے۔(فوٹو:فائل)

زونل رويت ہلال كميٹی كا اجلاس اوقاف ہال پشاورميں منعقدہوگا جس ميں زونل كميٹی كے اركان شريك ہونگے۔(فوٹو:فائل)

عيد الفطركاچاندديكھنے كے ليےجامع مسجد قاسم علی خان اور زونل رويت ہلال كميٹيوں كے اجلاس كل پشاور میں ہوں گے۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی كی زيرصدارت اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان اورزونل كميٹی کا اجلاس اوقاف ہال ميں منعقدہوگا جو مركزی رويت ہلال كميٹی كے ساتھ رابطے میں ہوگا۔

مفتی شہاب الدين پوپلزئی کی زير صدارت علمائے كرام پرمشتمل مقامی رويت ہلال كميٹی كا اجلاس جامع مسجد قاسم علی خان ميں منعقد ہوگا جس ميں چاند كی شہادتوں كی بنياد پرجمعرات13مئی كو عيدالفطرہونے يا نہ ہونے كا اعلان كياجائے گا۔

زونل رويت ہلال كميٹی كا اجلاس اوقاف ہال پشاورميں منعقدہوگا جس ميں زونل كميٹی كے اركان شريك ہونگے جو شہادتيں موصول ہونے كی صورت ميں مركزی رويت ہلال كميٹی كو مطلع كريں گے۔

مفتي شہاب الدين پوپلزئی كميٹی كے ركن مولاناحسين احمدمدنی کے مطابق ہماری كميٹی چاند نظر آنے كي شہادتوں كی بنياد پر اپنے طور پرفيصلہ كرے گی، اگر ہميں شہادتيں موصول ہوئيں تو ان كي شرعی پركھ كے بعد ہی كوئی فيصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے كہا كہ اگر مركزی يا زونل رويت ہلال كميٹياں ہمارے ساتھ رابطہ كرتی ہيں تو ہم ضرور ان كے ساتھ تعاون كريں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں