21

عیدالفطر پر سلومیاں کی مداحوں سے اہم درخواست

اس بار عید نہایت مختلف ہوگی، سلمان خان

اس بار عید نہایت مختلف ہوگی، سلمان خان

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے عیدالفطر پر مداحوں سے اہم درخواست کی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے مداحوں کے لیے عید کا تہوار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ہر سال دبنگ خان نہ صرف فلم ریلیز کرتے ہیں بلکہ گھر کی بالکونی سے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارکباد بھی دیتے ہیں تاہم اس بار سلمان خان نے مداحوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی درخواست کی ہے۔

ایک سوال پر کہ عید کیسی ہوگی سلمان خان نے کہا کہ اس بار عید نہایت مختلف ہوگی، سب لوگ اپنے اپنے کمروں میں ہوں گے، میں نیچے رہتاہوں اور امی ابا اوپر رہتے ہیں جب کہ مداحوں سے درخواست ہے کہ اس عید پر صرف میرے ہی نہیں بلکہ کسی بھی اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں