16

فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنرسیالکوٹ کو جھاڑپلادی

آگر آپ اسسٹنٹ کمشنر ہیں تو عوام کا سامنا کریں، ان سے چھپ کیوں رہی ہیں۔(فوٹو:فائل)

آگر آپ اسسٹنٹ کمشنر ہیں تو عوام کا سامنا کریں، ان سے چھپ کیوں رہی ہیں۔(فوٹو:فائل)

سیالکوٹ: معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کو سب کے سامنے جھاڑ پلادی۔ 

سیالکوٹ میں سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیا  کی فروخت پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اے سی سیالکوٹ سونیا صدف کو سب کے سامنے باتیں سنا دیں۔ انہوں نے سونیا صدف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ تمہیں کس بے غیرت نے اسسٹنٹ کمشنر لگا دیا، افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ آگر آپ اسسٹنٹ کمشنر ہیں تو عوام کا سامنا کریں، ان سے چھپ کیوں رہی ہیں۔ میں نے ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا، ہر جگہ بہترین کام ہورہا ہے مگر سب سے بُرا حال سیالکوٹ کا  ہے۔ انہوں نے سونیا صدف کو کہا کہ آپ کی حرکتیں اسٹنٹ کمشنروالی نہیں ہیں، فردوس عاشق اعوان کی باتیں سن کر سونیا صدف غصے میں پنڈال سے باہر چلی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں