28

فلم “نومیڈ لینڈ” نے آسکرکا میلہ لوٹ لیا

کورونا کے باعث اس بار تقریب ڈولبی تھئیٹر کی بجائے کھلے مقام پرمنعقد کی گئی۔

کورونا کے باعث اس بار تقریب ڈولبی تھئیٹر کی بجائے کھلے مقام پرمنعقد کی گئی۔

لاس انجلس: فلم ’نومیڈ لینڈ‘ نے بہترین اداکارہ اوربہترین ہدایتکارسمیت چھ ایوارڈز اپنے نام کیے۔

لاس انجلس میں سجا 93 ویں آسکر ایوارڈز کا میلہ جہاں ریڈ کارپٹ پرستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔  کورونا کے باعث اس بار تقریب ڈولبی تھئیٹر کی بجائے کھلے مقام پرمنعقد کی گئی۔

فلم ’نومیڈ لینڈ‘ نے بہترین فلم کا اعزازاپنے نام کیا۔ فلم بہترین اداکارہ اوربہترین ہدایت کار سمیت چھ ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ نامورہالی ووڈ اداکار”ایتھونی ہاپکنز” نے فلم “دی فادر” میں شانداراداکاری پربہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

ادھرفلم “سول” نے بہترین اینی میڈیٹ فلم کا ایوارڈ حاصل کیا جبکہ ٹی وی سیریزکے سب سے زیادہ ایوارڈز نیٹ فلیکس کی مختلف سیریزکے حصے میں آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں