23

فلم پالیسی کے فیصلے سے متعلق عدنان صدیقی فواد چوہدری کے معترف

فواد چوہدری نے فلم پالیسی سے متعلق بروقت فیصلہ کیا۔، عدنان صدیقی

فواد چوہدری نے فلم پالیسی سے متعلق بروقت فیصلہ کیا۔، عدنان صدیقی

 کراچی: فلم پالیسی کے فیصلے سے متعلق اداکارعدنان صدیقی وفاقی وزیرفواد چوہدری کے معترف ہوگئے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے مایہ نازاداکارعدنان صدیقی نے ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے فلم پالیسی سے متعلق بیان کوسراہا۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ فواد چوہدری نے فلم پالیسی سے متعلق بروقت فیصلہ کیا۔ خاص طورپرایسے وقت میں جب فلمی صنعت کو بڑے پیمانے پرنقصان اٹھانا پڑا ہے۔ فلم انڈسٹری کے لیے اقدامات کرنے ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ جون میں بنائی گئی نئی فلم پالیسی کا اعلان کرے گی۔ نئی فلم پالیسی میں فلموں پر تمام بڑے ٹیکسز ختم کردیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں