64

فلم ’’گوڈذیلا ورسِس کانگ‘‘ نے ویران سنیما دوبارہ آباد کردیے

 فلم HBO پر بنا کسی سبسکرپشن اوراضافی فیس کے آن لائن بھی موجود ہے۔

فلم HBO پر بنا کسی سبسکرپشن اوراضافی فیس کے آن لائن بھی موجود ہے۔

 نیویارک: وارنر برادر کی ریلیز ہونے والی نئی  فلم ’ گوڈذیلا ورسس کانگ‘ کے ٹکٹ کی فروخت نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کورونا کے بعد دنیا بھرمیں سنیما انڈسٹری کی بندش نے ناظرین کو جمود کا شکار کردیا تھا، لیکن امریکن مونسٹر فلم ’ گوڈذیلا ورسِس کانگ‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 32 ملین ڈالر کا کاروبار کرکے سینیما انڈسٹری میں نئی روح پھونک دی ہے۔

’گوڈذیلا ورسِس کانگ‘ کا یہ ریکارڈ کورونا کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ونڈر وومین، 1984 ‘ سے تقریبا دو گنا ہے۔ یہ فلم HBO پر بنا کسی سبسکرپشن اوراضافی فیس کے آن لائن بھی موجود ہے۔

دو مونسٹرز کنگ کانگ اور گوڈذیلا پر بننے والی یہ فلم 31مارچ 2021 کو ریلیز کی گئی تھی۔ فلم انٹرنیشنل باکس آفس پراب تک 236ملین ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا کے بعد سے دنیابھر میں سنیما انڈسٹری تباہ حالی کا شکار ہے۔

’گوڈذیلا ورسِس کانگ‘ کی باکس آفس پر کام یابی نے نئی فلموں کی ریلیز کی راہ ہموار کردی ہے۔ اب تک امریکا کے نصف سے زائد سنیما کھل چکے ہیں اور باقی سنیما ناظرین کی تعداد کم رکھتے ہوئے دوبارہ کھل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں