19

فنکاروں کی عوام سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل

فنکاروں کی جانب سے لاہور میں اسرائیل کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا گیا

فنکاروں کی جانب سے لاہور میں اسرائیل کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا گیا

لاہور میں اسرائیل کے خلاف بھر پور مظاہرے میں فنکاروں نے اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرٹسٹ یونیٹی کے زیر اہتمام فنکاروں نے پریس کلب لاہور کے باہر فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف بھر پور مظاہرہ کیا جس میں فلم منصف و ہدایتکار ناصر ادیب، جرار رضوی، آغا حسن عسکری، دردانہ رحمن، شیبا بٹ اور ماڈل سوانا سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

فنکاروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین کے حق اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج کرنے کا مقصد دنیا کو یہ باور کرانا ہے کہ فلسطینی عوام اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فنکاروں کے مطابق اسرائیلی معیشت کو دھچکا پہنچانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں