31

لاہور میں 7 افراد کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ (فوٹو:فائل)

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ (فوٹو:فائل)

لاہور کے علاقے گلشن راوی میں 7 افراد نے لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان لڑکی کو اغوا کرکے چوہنگ کے علاقےمیں لے گئے جہاں 7 افراد اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔  راہ گیروں نے لڑکی کو جناح اسپتال پہنچایا۔ جب کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چئیر پرسن سارہ احمد نے لاہور میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس گھناؤنی واردات میں ملوث ملزمان کو  جلد گرفتار کرکے زیادتی کا شکار لڑکی کو مکمل انصاف فراہم کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں