14

لکی مروت؛ دہشت گردوں سے مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ دہشت گرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ دہشت گرد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

لکی مروت: پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جب کہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں