37

ماہرہ خان اپنی بہو کو تحفے میں کیا دیں گی؟ 

مجھے جوتے خریدنا بہت پسند ہے اور اچھے جوتے میری کمزوری ہیں، ماہرہ خان فوٹوفائل

مجھے جوتے خریدنا بہت پسند ہے اور اچھے جوتے میری کمزوری ہیں، ماہرہ خان فوٹوفائل

کراچی: ماہرہ خا ن نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی ہونے والی بہو سے متعلق نہایت دلچسپ باتیں کی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار محب مرزا ندا یاسر کے رمضان شو میں شریک ہوئے جہاں دونوں نے اپنے شوبز انڈسٹری میں آمد کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ شو کے دوران جب میزبان ندا یاسر نے ماہرہ سے پوچھا کہ آپ اپنے پیسے کن چیزوں پر خرچ کرتی ہیں تو ماہرہ نے کہا کہ مجھے نہ گاڑیوں کا شوق ہے اور نہ ہی زیور بنانے کا شوق ہے، لیکن مجھے جوتے خریدنا بہت پسند ہے اور اچھے جوتے میری کمزوری ہیں۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے پاس بہت اچھے اور مہنگے جوتے ہیں اور جب میرے بیٹے اذلان کی بیوی یعنی میری بہو آئے گی تو میں اسے تحفے میں اپنے جوتے دوں گی۔ ندا نے ماہرہ سے پوچھا آپ کیسی ساس بنیں گی کیا اپنی بہو کو تنگ کرنے والی ساس بنیں گی تو ماہرہ نے کہا نہیں میں بہت اچھی ساس بنوں گی۔

اسی شو کے دوران ماہرہ خان نے شوبز میں آمد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میرے کالج کے کچھ دوست انڈس ٹی وی میں کام کرتے تھے میں چھٹیوں کے دوران انہیں پک کرنے گئی تھی جہاں مجھے غضنفرعلی نے دیکھا اور مجھے وی جے بننے کی آفر کی لیکن میں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ میں وی جے نہیں مووی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔ لیکن بعد میں میں نے یہ پیشکش قبول کرلی۔

انٹرویو کے دوران ندا یاسر نے ماہرہ خان سے پوچھا اگر آپ اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں اس سوال کے جواب میں ماہرہ نے کہا میں جونیئر آرٹسٹ، ڈاکٹر یا نرس ہوتی کیونکہ مجھے لوگوں کی مرہم پٹی کرنا اچھا لگتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں