30

متحدہ نے وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیش کش قبول کرلی

پیشکش قبول کرنے کی صورت میں فیصل سبزواری نئے وزیر ہوں گے جنہیں آبپاشی کی وزارت دی جائے گی، ذرائع (فوٹو: فائل)

پیشکش قبول کرنے کی صورت میں فیصل سبزواری نئے وزیر ہوں گے جنہیں آبپاشی کی وزارت دی جائے گی، ذرائع (فوٹو: فائل)

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیش کش قبول کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ایک اور وزارت کی پیشکش کی گئی ہے اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری ایم کیو ایم کی جانب سے وفاقی کابینہ میں نئے وزیر ہوں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، پہلے بھی پیش کش کی گئی تھی لیکن مسائل کے حل میں ناکامی  پر ہمارے لیے ایک وزارت بھی بوجھ بنی ہوئی ہے۔

امکان  ہے کہ پیشکش قبول کرنے کی صورت میں فیصل سبزواری ہی نئے وزیر ہوں گے جنہیں آب پاشی کی وزارت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں