13

متھیرا نے فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کردیا

میری خواہش ہے کاش ہم میں فلسطینی بچے کو گود لے سکیں، متھیرا فوٹوفائل

میری خواہش ہے کاش ہم میں فلسطینی بچے کو گود لے سکیں، متھیرا فوٹوفائل

کراچی: وی جے اور اداکارہ متھیرا نے فلسطینی بچے کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور بربریت پر پاکستانی فنکار مسلسل فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ پاکستانی وی جے اور میزبان متھیرا نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فنکار بھی فلسطین کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے

سوشل میڈیا پر متھیرا کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے جس میں  متھیرا اپنی خواہش کا اظہار کرتی ہوئی کہہ رہی ہیں ’’میری خواہش ہے کاش ہم میں فلسطینی بچے کو گود لے سکیں۔ مجھے بہت خوشی ہوگی کہ میں فلسطینی بچے یا بچی کو گود لوں، اسے پیار دوں اور اسے ایک محفوظ جگہ یعنی گھر دے سکوں۔‘‘

متھیرا نے مزید لکھا کیا فلسطینی بچے کو گود لینے کا کوئی راستہ ہے اگر ہاں تو مجھے میسیج کریں۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں نے لاہور اور اسلام اباد میں فلسطینیوں کے حق میں نکلنے والی ریلی میں شرکت کی تھی جب کہ سوشل میڈیا پر بھی لوگ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں