31

مرد بھی ہراسانی اور جنسی تشدد کا شکار ہوتے ہیں، یشما گل

مردوں کو اکثر نہ صرف پریشان کیا جاتا ہے بلکہ جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاتا ہے، یشما گل فوٹوفائل

مردوں کو اکثر نہ صرف پریشان کیا جاتا ہے بلکہ جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاتا ہے، یشما گل فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ ساتھ مرد بھی جنسی ہراسانی اور تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔

’’پیار کے صدقے‘‘ اور ’’اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں جنسی ہراسانی پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ہراسانی صنف کی پابند نہیں۔ یشما گل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کہا ’’مرد بھی جنسی تشدد کا شکار ہوسکتے ہیں۔ حالانکہ مرد اور لڑکے تشدد کے مرتکب افراد کی ایک بڑی اکثریت ہیں لیکن وہ بھی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔ مردوں کو اکثر نہ صرف پریشان کیا جاتا ہے بلکہ جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جاتا ہے ۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: 13 سال قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، فلم ساز جامی

واضح رہے کہ دو سال قبل پاکستان کے معروف فلمساز جامی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں میڈیا کے ایک طاقتور شخص نے 13 سال قبل جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد کئی برس تک انہیں نفسیاتی اور سماجی مسائل کا سامنا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں