54

مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی، دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرالیا

مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی، عطااللہ تارڑ(فوٹو، فائل)

مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی، عطااللہ تارڑ(فوٹو، فائل)

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہےاور انہوں نےدوبارہ کورونا ٹیسٹ کرایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے، لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کورونا ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڈ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں