36

مستونگ میں پوليس چيك پوسٹ پرفائرنگ، دو اہل کارشہيد

پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے ميں كامياب ہوگئے۔(فوٹو:فائل)

پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے ميں كامياب ہوگئے۔(فوٹو:فائل)

بلوچستان کے شہر مستونگ میں نامعلوم دہشت گردوں نے علاقے میں گشت کرنےوالی پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔

تفصيلات كے مطابق مستونگ میں پوليس پارٹی پر نامعلوم افراد نے اس وقت حملہ كيا جب وہ معمول كي گشت پر تھے۔  فائرنگ کے نتیجے میں پوليس موبائل ميں سوارہيڈ كانسٹيبل امداد علی اور كانسٹيبل نذير احمد شہيد ہوگئے جب كہ ڈرائيور شديد زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی كو سول ہسپتال منتقل كر ديا گيا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے ميں كامياب ہوگئے۔ پوليس نے علاقے كو گھير ے ميں لے كر ملزمان كی تلاش شروع كردی ہے، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں