78

معروف بھارتی فلمساز کی اہلیہ اور بیٹی نے خودکشی کرلی

بھارتی فلم ساز نے سنی دیول کی فلم ’غدر‘ اور ’گھاتک‘ سمیت متعدد فلمز بنائی ہیں

بھارتی فلم ساز نے سنی دیول کی فلم ’غدر‘ اور ’گھاتک‘ سمیت متعدد فلمز بنائی ہیں

 ممبئی: معروف بھارتی فلمساز کی اہلیہ اور بیٹی نے فلیٹ میں خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف فلمساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اسمیتا گپتا اور بیٹی سرشتی نے ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق پڑوسیوں نے فلیٹ میں آتشزدگی پر فائر بریگیڈ کو کال کی جب کہ امدادی کارروائیوں کے دوران دونوں خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا، اسمیتا گپتا اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں تاہم ان کی بیٹی 70 فیصد تک جھلس گئی تھی اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بیٹی نے بھی دم توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلم ساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اسمیتا گپتا کئی دنوں سے گردوں کی بیماری کا شکار تھیں جب کہ ان کی بیٹی والدہ کی بیماری کی وجہ سے پریشان اور صدمہ میں تھیں، اسی وجہ سے دونوں نے خودکشی کرلی جب کہ فلم ساز سنتوش گپتا نے ابھی تک واقعہ پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سنتوش گپتا کا شمار بالی ووڈ کے نامور فلم سازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سنی دیول کی فلم ’غدر‘ اور ’گھاتک‘ سمیت متعدد فلمز بنائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں