20

 منشا پاشا کی شکل سارہ علی خان سے ملتی ہے یا نہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

پاکستانی بھارتیوں کے پیچھے اتنے پاگل ہیں کہ ہر وقت  پاکستانی اور بھارتی فنکاروں میں مشابہت ڈھونڈتے رہتے ہیں، صارف فوٹوفائل

پاکستانی بھارتیوں کے پیچھے اتنے پاگل ہیں کہ ہر وقت پاکستانی اور بھارتی فنکاروں میں مشابہت ڈھونڈتے رہتے ہیں، صارف فوٹوفائل

کراچی: پاکستانی سوشل میڈیا صارفین گزشتہ چند روز سے اس بات پر بحث کررہے ہیں کہ اداکارہ منشا پاشا کی شکل بھارتی اداکارہ سارہ علی خان سے ملتی ہے یا نہیں۔

چند روز قبل اداکارہ منشا پاشا سے انسٹاگرام پر ان کے ایک مداح نے کہا ’تم پاکستان کی سارہ علی خان ہو‘۔ جس پر منشا پاشا نے اپنے مداح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سارہ علی خان کو دیکھا نہیں ہے۔ اس کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے سارہ علی خان اور منشا پاشا کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں اور دونوں کو ایک دوسرے کا ہمشکل قرار دینے لگے۔

تاہم بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ منشا پاشا اور سارہ علی خان میں بالکل مشابہت نہیں ہے اور یوں سوشل میڈیا صارفین کے درمیان اس بات پر بحث چھڑگئی کہ منشا پاشا کی شکل سارہ علی خان سے ملتی ہے یا نہیں۔

ثنا بہادر خان نامی خاتون نے کہاکہ مجھے تو ان دونوں میں کوئی مشابہت نظر نہیں آرہی بلکہ منشا پاشا سارہ علی خان سے زیادہ خوبصورت ہے۔ ایک خاتون تو پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے درمیان کیے جانے والے موازنے سے ہی تنگ آگئیں اور لکھا پاکستانی قوم اندھی ہوگئی ہے منشا زیادہ خوبصورت ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا پاکستانی بھارتیوں کے پیچھے اتنے پاگل ہیں کہ اپنی شخصیت کو بھول کر پاکستانی اور بھارتی فنکاروں میں مشابہت ڈھونڈتے رہتے ہیں، حد ہے کوئی عزت نفس بھی ہوتی ہے۔

جب کہ ایک صارف نے کہا منشا پاشا، سارہ علی جیسی نہیں ہے بلکہ سارہ علی خان ہماری منشا پاشا جیسی دکھتی ہے۔ مہربانی کرکے اپنے باصلاحیت اداکاروں کا بھارتی اداکاروں کے ساتھ موازنہ کرنا چھوڑدو پاکستان از دی بیسٹ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں