25

مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھی، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھی، ریسکیو۔ فوٹو:فائل

پشاور: ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گرنے سے کھیل کود میں مصروف 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں پانی کی بڑی ٹینکی گر گئی اور ٹینکی گرنے سے کھیل کود میں مصروف 7 بچے جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق واقعہ انبار کے علاقے گمبتے میں پیش آیا، اور جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھی، جب کہ واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا، جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں