40

مہوش حیات کی امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست

باقی ممالک کی طرح  پاکستان میں بھی امتحانات کو منسوخ کیا جائے۔(فوٹو:فائل)

باقی ممالک کی طرح  پاکستان میں بھی امتحانات کو منسوخ کیا جائے۔(فوٹو:فائل)

 لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

اداکارہ نے اپنی  ٹوئٹ میں وزیر تعلیم کو مینشن کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات کے لیے طلبہ کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے۔ یہ ناصرف کورونا کی تیسری لہر میں خطرناک ثابت ہوگا بلکہ منتشرتعلیمی ماحول میں ناانصافی بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیئے : اداکار آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا

انہوں نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی کہ باقی ممالک کی طرح  پاکستان میں بھی اس سال امتحانات منسوخ کیے جائیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکار آغا علی بھی حکومت سے امتحانات نہ لینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں