56

’’نصف سنچری سے محروم کیوں کیا‘‘

 بھارت میں بیٹسمین نے کیچ لینے والے فیلڈرکو بیٹ مارکرلہولہان کردیا۔ فوٹو: فائل

بھارت میں بیٹسمین نے کیچ لینے والے فیلڈرکو بیٹ مارکرلہولہان کردیا۔ فوٹو: فائل

گوالیار: ففٹی سے محروم رہنے پر سنجے غصے میں آگئے اور فیلڈر پر چڑھ دوڑے۔

یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے علاقے گوالیار میں میلہ گراؤنڈ پر ایک میچ کے دوران پیش آیا جہاں 23 سالہ بیٹسمین سنجے پالیا 49 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے جب ہم عمر سچن پراشر نے کیچ تھاما، ففٹی سے محروم رہنے پر سنجے غصے میں آگئے اور فیلڈر پر چڑھ دوڑے۔

انھوں نے بیٹ مارکر سچن کوشدید زخمی کردیا، جنھیں انتہائی خطرناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا، پولیس نے سنجے کے خلاف قاتلانہ حملے کا کیس درج کردیا ہے۔

سٹی سپریٹینڈنٹ آف پولیس رام نریش پاچوری نے کہا کہ موقع واردات سے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں