30

والدہ کی خواہش تھی میں بڑی ہوکر ڈاکٹر بنوں، جھانوی کپور

میں اچھی ڈاکٹر نہیں بن سکتی اسی سوچ نے مجھے اداکارہ بننے پر مجبور کیا، جھانوی کپور

میں اچھی ڈاکٹر نہیں بن سکتی اسی سوچ نے مجھے اداکارہ بننے پر مجبور کیا، جھانوی کپور

ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی صاحبزدای جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ کی خواہش تھیں کہ میں بڑی ہوکر ڈاکٹر بنوں۔

جھانوی کپور پردہ اسکرین پر مداحوں کے دل مول لینے میں مصروف دکھائی دیتی ہیں لیکن ان کی مرحوم والدہ سری دیوی انہیں اداکارہ کے بجائے ایک معالج کے طور پر دیکھنا چاہتی تھیں۔

حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے انکشاف کیا کہ جب میں چھوٹی تھی تب سے والدہ کی خواہش تھی کہ میں بڑی ہو کر ایک اچھی ڈاکٹر بنوں لیکن میں نہیں سمجھتی تھی کہ میں ایک اچھی ڈاکٹر بن سکتی ہوں اور اسی سوچ نے مجھے اداکارہ بننے پر مجبور کیا۔

واضح رہے سری دیوی جھانوی کی پہلی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی اس دنیا سے چل بسی تھیں جب کہ اداکارہ جھانوی مستقبل قریب میں فلم دوستانہ میں نظر آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں