44

والد امیتابھ نے مالی تنگی کی وجہ سے فلم ’ محبتیں  کی، ابھیشیک بچن

فلم محبتیں سے قبل والد نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا تھا جس میں وہ ناکام رہے، ابھیشیک بچن۔ فوٹو:فائل

فلم محبتیں سے قبل والد نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا تھا جس میں وہ ناکام رہے، ابھیشیک بچن۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے ولد و لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مالی تنگی کی وجہ سے فلم  ’ محبتیں ‘ کی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک بچن نے والد سے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے والد کی وجہ سے تعلیم  ادھوری چھوڑ دی تھی کیوں کہ اس وقت وہ مالی تنگی کا شکار تھے، فلموں میں ناکامی کے بعد انہوں نے اپنا کاروبار بھی شروع کیا تھا۔

ابھیشیک بچن نے یہ بھی بتایا کہ تعلیم چھوڑ کر والد کے کاروبار میں ہاتھ بٹانے لگا لیکن اس میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک روز والد نے مجھے بٹھا کر بتایا کہ اُن کجی نا تو فلمیں چل رہی ہیں اور نہ ہی ان کا کاروبار۔ اگلی صبح وہ یش راج کے پاس چلے گئے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلم دیکھنے کے بعد خاتون نے ابھیشیک بچن کو تھپڑ رسید کردیا

والد نے یش چوپڑا کو بتایا کہ ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے اور نہ کوئی کام دے رہا ہے جس کی وجہ سے وہ مالی تنگی کا شکار ہیں۔ لہذا مجھے فلم میں کام دیا جائے۔ پھر یہ ہوا کہ کچھ عرصے بعد والد کو فلم محبتیں کی آفر ہوئی جوکہ باکس آفس پر تہلکا مچانے میں کامیاب رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ابھیشیک نے ایشا امبانی کی شادی میں امیتابھ اورایشوریا کے ویٹر بننے کی وجہ بتادی

ابھیشیک نے یہ بھی کہا کہ والد اس عمر میں بھی انڈسٹری کی سب سے مقبول ترین اداکار ہیں جوکہ کبھی نہ تھمنے والے ہیں۔ ان دنوں وہ کئی متعدد فلموں میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن وہ بہت جلد فلم چہرے اور گڈ بائے میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں