67

وزیراعظم کا ایک لاکھ 55 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، وزیراعظم  ۔ (فوٹو: فائل)

شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے، وزیراعظم ۔ (فوٹو: فائل)

وزیراعظم عمران خان نے ایک لاکھ 55 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

شکایات کے ازالے سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئے جولائی 2020 سے دسمبر 2020 تک غیر مطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولنے کی ہدایت دے دی۔

نظرثانی کیلئے دوبارہ کھولی گئی شکایات اعلی افسران کو تفویض کی گئی ہے،  وزیراعظم آفس کے مطابق نظرثانی شکایات کے لیے متعلقہ شہری سے رابطہ اور مجاز افسر کی رائے لازمی قرار دی گئی ہے، پہلے مرحلے میں جائیداد کے تنازعات، امن و امان اور انسانی حقوق سے متعلق شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

واضح رہے وفاقی اداروں کی 68 ہزار، پنجاب کی 53 ہزار شکایات پر نظر ثانی کی جائے گی، خیبرپختونخوا سے15ہزار، سندھ 13ہزار، بلوچستان 1800 اور اسلام آباد سے1200 شکایات شامل ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں