67

وزیراعظم کی تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد

آج نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو یاد کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے 25 سال قبل میرے ساتھ پارٹی کی بنیاد رکھی (فوٹو : فائل)

آج نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو یاد کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے 25 سال قبل میرے ساتھ پارٹی کی بنیاد رکھی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے 25 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کو مبارک باد دی ہے ساتھ ہی بچھڑنے والے ساتھیوں نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو پچیسواں یوم تاسیس مبارک ہو، آج کے دن اپنے دوستوں نعیم الحق، احسن رشید اور سلونی بخاری کو یاد کرنا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ان سب نے 25 سال پہلے میرا ساتھ دیا جب پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی، آج یہ تینوں ہمارے ساتھ نہیں جس کا مجھے افسوس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں