16

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے وفد کی ملاقات

وفد میں شامل  ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

وفد میں شامل ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فوٹو:فائل

لاہور: ترین گروپ کے رہنماؤں نے ایوان وزیراعلی میں عثمان بزدار سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے جہانگیرترین گروپ کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی، صوبائی وزرا نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری نذیر چوہان، زوار وڑائچ  بھی  شامل تھے۔

ملاقات کرنے والوں میں شامل وفد کے ارکان نے وزیراعلی پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جب کہ عثمان بزدار کی جانب سے ترین گروپ کے رہنماؤں کو مثبت تعاون کی یقینی دہانی کرائی گئی۔  وزیراعلی ملاقات کے بعد ترین گروپ کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں