33

وقار یونس بھی فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف میدان میں آگئے

اللہ فلسطین میں موجود بھائی بہنوں کی مدد فرمائے، وقار یونس

اللہ فلسطین میں موجود بھائی بہنوں کی مدد فرمائے، وقار یونس

فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان اور قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس بھی میدان میں نکال آئے۔

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ  میں شریک ہوئے، مظالم کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے وقار یونس کے بیٹے اذان وقار بھی احتجاج میں شریک ہوئے۔

سابق بولر نے ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ فلسطین میں موجود بھائی بہنوں کی مدد فرمائے،11 روز میں 65 بچوں کو بھی زندگی سے محروم کردیا گیا، یہ  کیسا دفاع ہے جس میں میں معصوم جانوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا یے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں