52

وویک اوبرائے کی کورونا سے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

تامل انڈسٹری کے اداکار وویک ہفتے کے روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو:فائل

تامل انڈسٹری کے اداکار وویک ہفتے کے روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار وویک ابرائے کی  کورونا وائرس سے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کی اداکار کو تردید کرنا پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 59 سالہ تامل فلموں کے اداکار و کامیڈین وویک کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جان کی بازی ہار گئے تھے۔ نام کی مماثلت کی بنا پر خبریں گردش کرنے لگی کہ تامل ہیرو کے  بجائے بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے انتقال کر گئے ہیں۔

وویک کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر اداکار کے چاہنے والے اُن کی تصاویر کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے رہے لیکن جب یہ خبر وویک اور اُن کی فیملی تک پہنچی تو انہوں نے خود سامنے آکر افواہوں کی تردید کردی۔

وویک اوبرائے نے انسٹا گرام پر اپنی پوسٹ میں  لکھا کہ چنائے کے اسپتال میں میرے داخل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ میں یہاں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں بالکل صحتمند ہوں اور اپنی فیملی کے ہمراہ ممبئی میں موجود ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تامل انڈسٹری کے اداکار وویک کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ میں ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں