49

ویمنز ریس میں شامل ہو کر کتا سب سے پہلے فنش لائن عبور کر گیا

کتے نے اپنے مالک کو چکمہ دے کر ٹریک پر انٹری دی۔ فوٹو : فائل

کتے نے اپنے مالک کو چکمہ دے کر ٹریک پر انٹری دی۔ فوٹو : فائل

لوگان: امریکا میں ایک ویمنز ریس میں چھوٹا کتا گھس آیا جو باقی شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن بھی عبور کر گیا۔

لوگان اتاہ میں ایک ویمنز 200 ٹیم ریلے کے دوران ویمنز ریس میں چھوٹا کتا گھس آیا جو باقی شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن بھی عبور کر گیا، جب کتے نے اپنے مالک کو چکمہ دے کر ٹریک پر انٹری دی،اس نے سب سے آگے موجود گریس لینی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بعد ازاں لینی نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی رنر میرے پیچھے پہنچ گئی ہو، مگر جب یہ کتا آگے نکلا تو میں اپنے نئے حریف کو دیکھ کر حیران رہ گئی، اگرچہ فاتح کتا رہا مگر آفیشل طور پر لینی کی ٹیم کو کامیاب قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں