63

ٹام کروز چلتی ٹرین سے کیمرہ مین کو بچاکر اصل زندگی کے ہیروبن گئے

  کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ برس فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی، فوٹو ڈیلی میل

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ برس فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی، فوٹو ڈیلی میل

لندن: ہالی ووڈ فلموں کے ایکشن ہیرو ٹام کروز چلتی ٹرین سے کیمرہ مین کو بچاکر اصل زندگی کے ہیرو بن گئے۔

اداکار ٹام کروز کی ایکشن، سسپنس اور تھرلر سے بھرپور ’’مشن امپاسبل‘‘سیریز کی ساتویں فلم ’’مشن امپاسبل 7‘‘ کی شوٹنگ جاری ہے۔ شوٹنگ کے دوران ٹام کروز نے نہایت بہادری کا مظاہرہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ صرف فلموں میں ہی لوگوں کی جان نہیں بچاتے بلکہ اصل زندگی میں بھی لوگوں کی جان بچاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث ’’مشن امپاسبل 7 ‘‘کی شوٹنگ معطل

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کا برطانیہ میں نارتھ یارکشائر ماؤس ریلوے اسٹیشن پر چلتی ٹرین پر ایک ایکشن سین فلمایا جارہا تھا ٹام کروز کے ساتھ ٹرین پر کیمرہ مین بھی موجود تھا جو اس سین کی عکسبندی کررہا تھا۔ اس کیمرہ مین نے خود کو گرنے سے بچانے کے لیے ایک رسی کی مدد سے باندھا ہوا تھا لیکن اس کے باوجود کیمرہ مین کا پیر پھسلا اور وہ ٹرین سے گرنے لگا۔

جیسے ہی کیمرہ مین چلتی ٹرین سے گرنے والا تھا ٹام کروز نے  بہادری سے اسے پکڑا اور اسے اوپر کھینچنے لگے  تاکہ کیمرہ مین اسٹیل کے کنارے پر اپنا توازن درست کرلے اور اس طرح اداکار نے کیمرہ مین کو چلتی ٹرین سے گرنے سے بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں: عطااللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی ’’مشن امپاسبل‘‘کا حصہ

واضح رہے کہ ’’مشن امپاسبل‘‘سیریز کی ہر فلم میں اداکار ٹام کروز  ایتھن ہنٹ کا مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ فلم میں اداکارہ ہیلے ایٹ ویل ان کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ اس وقت یہ جوڑی فلم میں کافی خطرناک ایکشن مناظر کی عکسبندی کروارہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ’’مشن امپاسبل 7‘‘ کی اٹلی میں شوٹنگ جاری تھی لیکن  کورونا وائرس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی تھی۔ لیکن اب ایک بار پھر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں