49

پاکستانی شیف، فوربس 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل

پاکستانی نژاد زہرہ خان کو فوربس میگزین کی جانب سے کامیاب افراد کی فوربس30 انڈر 30 میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد زہرہ خان کو فوربس میگزین کی جانب سے کامیاب افراد کی فوربس30 انڈر 30 میں شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 لندن: پاکستانی نژاد شیف، زہرہ خان کو ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کی بنا پر فوربس 30 انڈر 30 میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ہرسال فوربس میگزین کی جانب سے عطا کیا جاتا ہے۔

2015  میں زہرہ خان لندن چلی گئی تھیں اور وہاں گورڈن رامسے اسکول سے وابستہ ہوئیں جو شیف اور اس سے وابستہ امور سکھانے والا ایک ممتاز ادارہ ہے۔ اب وہ لندن کی بونڈ اسٹریٹ پر واقع فیا کیفے کی مالک بھی ہیں۔ اس پورے سفر میں انہوں نے غیرمعمولی محنت کی اور دنیا میں اپنا نام بنایا ہے۔

فوربس کی جانب سے 30 انڈر 30 کا اعزاز ملنے کے بعد زہرہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’ وہ ممتاز ابھرتے ہوئے اور ماحول تبدیل کردینے والے اینٹرپرونیئرز میں شمولیت پر بہت شکرگزار ہیں۔‘

انہوں ںے کہا کہ ان کی کیفے کا اکثر اسٹاف خواتین پر مشتمل ہے جن کا بنیادی کردار ہے۔ وہ اس اعزاس کےلئے اپنے اہلِ خانہ، اپنی خواتین ملازم اور دوستوں کی شکرگزار ہیں جو ان کی لیے بڑی تحریک ہے۔ اس کے علاوہ فیا اور ڈائس ریستوران میں اپنی ٹیم کی ممنون ہیں جن کی بدولت یہ سب کچھ ممکن نہ تھا۔

’ پاکستان سے برطانیہ آنے والی زہرہ خان نے تارکینِ وطن کے متعلق لگے بندھے تصورات کی نفی کرتے ہوئے برطانیہ میں خواتین کو مضبوط کیا۔ وہ ایک ماں بھی ہیں اور شیف بھی جو فیا کیفے اور کئی دکانوں کی مالک ہیں۔ یہاں 30 کے قریب مستقل لوگوں کا اسٹاف ہے جو کھانا پکانے سے لے کر ان کی ڈیزائننگ اور پیکنگ میں مصروف ہے۔ ادارے کا 10 فیصد منافع خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت پر خرچ ہوتا ہے،‘ فوربس نے لکھا۔

زہرہ خان نے کہا کہ وہ صارفین کی ضروریات کے تحت کام کرتی ہیں اور یہی کامیابی کا راز بھی ہے۔ وہ اپنی مضبوط ٹٰیم کے ساتھ اشیائے خوردونوش کے بدلتے انداز پر کام کررہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں