46

پاکستان سٹیزن پورٹل پر لینڈ مافیا کے خلاف شکایات کےلیے الگ کیٹیگری قائم

وزیراعظم آفس کی صوبائی چیف سیکریٹریز کو شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت، مراسلہ ارسال (فوٹو : فائل)

وزیراعظم آفس کی صوبائی چیف سیکریٹریز کو شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت، مراسلہ ارسال (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے حکم پر لینڈ مافیا کے خلاف جلد کارروائی کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل پر زمینوں پر قبضے کی شکایات کے لیے الگ کیٹیگری قائم کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام صوبوں کو قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی ساتھ ہی وزیراعظم کے حکم پر پاکستان سٹیزن پورٹل پر قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے لیے الگ کیٹیگری قائم کردی گئی۔

وزیراعظم آفس نے صوبائی چیف سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف شکایات پر کارروائی کی سہ ماہی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کی جائے، قبضہ مافیا کے خلاف شکایت پر ترجیحی بنیادوں پر ایکشن لیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر کارروائی نہیں ہو سکے گی جب کہ پرائیوٹ پراپرٹی سے متعلق کارروائی سے قبل دونوں فریقین کو سننا لازمی ہوگا۔

مراسلے میں چیف سیکرٹریز کو مزید ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ کمشنرز، آر پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں