35

پاکستان نے 23 ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی

ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ، پی اوسی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، سی اے اے (فوٹو : فائل)

ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ، پی اوسی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، سی اے اے (فوٹو : فائل)

 کراچی: پاکستان نے 23 ممالک سے مسافروں کی وطن آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی۔

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نیا ٹریول ایڈوائزری نوٹی فکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا ہے جس کے مطابق کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پرپابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

کیٹیگری سی میں جنوبی افریقا، برزایل، زمبابوے، بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں، سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قراردی گئی ہے۔

ان ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ، پی اوسی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، کیٹیگری سی ممالک سے مسافروں کی آمد پر سفری پابندیاں 30 اپریل تک نافذالعمل جبکہ سفری پابندیوں پر نظرثانی 28 اپریل کو این سی او سی اجلاس میں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں