11

پنجاب اسمبلی کا چوہدری نثار کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرنے کا فیصلہ

چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی میں حلف کے بعد ایوان میں خطاب کا موقع دیا جائے گا، پنجاب اسمبلی ذرائع۔ فوٹو:فائل

چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی میں حلف کے بعد ایوان میں خطاب کا موقع دیا جائے گا، پنجاب اسمبلی ذرائع۔ فوٹو:فائل

لاہور: ذرائع پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار کے حوالے سے پالیسی فانئل کردی ہے، اور کہا ہے کہ چوہدری نثار کو اسمبلی آمد پر اسپیکر چیمبر میں بٹھایا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھا سکے

پنجاب اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثار کو پنجاب اسمبلی میں حلف کے بعد ایوان میں خطاب کا موقع دیا جائے گا، اور اگر وہ حلف کے بعد ایوان سے خطاب کرنا چاہیں تو رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، بلکہ ان کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری

واضح رہے کہ 24 مئی پیر کے روز چوہدری نثار پنجاب اسمبلی میں دو گھنٹے گزارنے کے بعد بغیر حلف اٹھائے ہی راولپنڈی چکری واپس چلے گئے تھے، اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے مجھے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں ہے،  میں نے ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کردیا، لیکن آج کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی موجود نہیں اس لئے حلف نہیں ہوسکتا، جب کہ پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اور وہ حلف بھی لے سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کےخلاف عدالت جائیں گے، اور 2 دن بعد پھر حلف اٹھانے آؤں گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں