29

پنجاب حکومت کا ڈیڑھ ارب روپے کی کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

آکسیجن سلنڈرزکی ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،عثمان بزدار(فوٹو:انٹرنیٹ)

آکسیجن سلنڈرزکی ذخیرہ اندوزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،عثمان بزدار(فوٹو:انٹرنیٹ)

 لاہور: پنجاب حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی انسداد کورونا ویکیسین کی خریداری کا اصولی فیصلہ کرلیا، لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے قائم خصوصی کابینہ کمیٹی نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا ویکسین خریدنے کیلئے 1ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیئے ہیں، ویکسین کی خریداری کیلئے شفاف انداز سے قواعد و ضوابط کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس، ویکسی نیشن سینٹرز اور دیگر ضروری سروسز کے سوا تمام سرگرمیاں شام 6 بجے تک بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تجویز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے مزید ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں