16

پنوں عاقل میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

کچھ مسافر ابھی بھی کوچ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ۔ فوٹو : فائل

کچھ مسافر ابھی بھی کوچ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ۔ فوٹو : فائل

پنوں عاقل: سانگی کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ کو حادثہ ملتان سے کراچی جاتے ہوئے پیش آیا، کچھ مسافر ابھی بھی کوچ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں اور لاشوں کو سول اسپتال سکھر اور تعلقہ اسپتال پنوں عاقل منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کینٹ سے پاک فوج کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں